Saturday, 25 May 2019, 02:14:47 pm

مزید خبریں

 
خطے میں امن و استحکام کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے،وزیر خارجہ
March 14, 2019

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کا حل خطے میں امن اور استحکام کیلئے ناگزیر ہے ۔وہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں آزاد کشمیر کے پارلیمانی رہنمائوں کے چودہ رکنی وفد سے جمعرات کے روز اسلام آباد میں گفتگو کررہے تھے ۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پلوامہ واقعے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بڑھ گئے ہیں جو قابل مذمت ہے ۔وفد نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی جاری خلاف ورزیوں پرگہری تشویش ظاہر کی۔وفد نے عالمی فورمز پرمسئلہ کشمیر اور کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو اجاگرکرنے پرشاہ محمود قریشی کا شکریہ اداکیا۔