Thursday, 20 June 2019, 10:34:03 pm
ایرانی وفد کی وزیر توانائی سے ملاقات، بجلی درآمد سے متعلقہ امور کا جائزہ
March 14, 2019

منیجنگ ڈائریکٹر تنویر محمد حسن موتی والا زادے کی قیادت میں ایک ایرانی وفد نے توانائی کے وزیر عمر ایوب خان سے آج اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ملاقات میں ایران سے بجلی کی درآمد سے متعلقہ امور کا جائزہ لیاگیا ۔وزیرتوانائی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مختلف دوطرفہ اور علاقائی امور کے بارے میں پاکستان اور ایران کا نقطہ نظر یکساں ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس وقت پاکستان ایران سے ایک سو چار میگاواٹ بجلی درآمد کررہا ہے جس کے نرخوں کامعاہدہ دسمبر 2016ء میں ختم ہوگیاتھا۔انہوں نے پاکستان کو بلاتعطل بجلی فراہمی پرمنیجنگ ڈائریکٹر کی کاوشوں کوسراہا ۔منیجنگ ڈائریکٹر تنویر نے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے کیلئے پاکستانی کوششوں کی تعریف کی ۔