Thursday, 20 June 2019, 10:13:48 pm
ایف آئی اے نے بے نامی کھاتے کیس کا مرکزی ملزم پشاورسے گرفتار کر لیا
March 14, 2019

ایف آئی اے پشاور نے آج بے نامی اکائونٹ مقدمے میں مرکزی ملزم فضیل خان کو گرفتار کرلیا ہے۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے پاکستان میں مختلف تجارتی بنکوں میں 35اکائونٹ تھے۔ان اکائونٹس کے زریعے تقریبا نو ارب روپے کا لین دین ہوا۔کچھ اکائونٹس کا سراغ کراچی میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تفتیش میں ملا۔ملزم ہنڈی کے کاروبار میں بھی ملوث ہے۔