Friday, 29 March 2024, 02:40:46 am
احتساب کے جاری عمل پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،وزیر اطلاعات
March 14, 2019

اطلاعات و نشریات کے وزیر فواد چودھری نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ احتساب کےجاری عمل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

 آج اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے انتقامی کارروائی کا تاثر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حزب اختلاف کےخلاف کوئی ایک مقدمہ یا قانونی چارہ جوئی کا اقدام موجودہ حکومت کی طرف سے شروع نہیں کیاگیا۔

 وزیر اطلاعات نے کہا کہ موجودہ حکومت شفافیت پر یقین رکھتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے اب تک کابینہ کا کوئی سیکنڈل سامنے نہیں آیا۔

فواد چودھری نے کہا کہ ملک کو اداروں کے درمیان تعاون کے ذریعے معاشی بحران سمیت تمام بحرانوں سےنکالا جائے گا۔

 انہوں نےکہا کہ عام آدمی کو سہولت فراہم کرنے کےلئے حکومت بار ایسوسی ایشنوں کو اعتماد میں لے کر عدالتی اصلاحات کرے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.