Wednesday, 27 March 2019, 05:25:08 am
عمران خان کی قیادت میں نئی حکومت پر57فیصد پاکستانیوں کا اظہار اعتماد
March 15, 2019

امریکہ میں قائم انٹرنیشنل ریپبلکن انسٹیٹیوٹ کے سینٹر فار INSIGHTS کی طرف سے پاکستان بھر میں کئے گئے سروے کے مطابق پاکستانیوں نے عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت پر اعتمادکااظہارکیا ہے۔

ملک گیرسروے میں پاکستانیوں نے نئی حکومت پراعتمادکااظہارکیاہے۔

سروے میں کہاگیاہے کہ عوام حکومت کومہم کے دوران کئے گئے وعدے پورے کرنے کے لئے وقت دینا چاہتے ہیں جبکہ ملک کی اقتصادی بحالی کے لئے سخت اقتصادی اصلاحات کی ضرورت ہوگی۔

ستاون فیصدلوگوں کے خیال میں وزیراعظم عمران خان کی کارکردگی اب تک اچھی رہی۔

سروے میں کہاگیاہے کہ حکومت کی کارکردگی کااندازہ بنیادی طورپرموجودہ شدیداقتصادی مشکلات سے نمٹنے کی صلاحیت سے لگایاجائے گا۔

اٹھارہ سے پینتیس سال کے درمیان عمرکے تقریباً77فیصدافرادملازمتوں کی کمی کو پاکستانی نوجوانوں کے لئے سب سے بڑاچیلنج قراردیتے ہیں۔

سروے میں جولائی دوہزاراٹھارہ کے انتخابات کے نتائج پرانتہائی درجے کے اعتماد کابھی اظہار کیاگیا۔چوراسی فیصدواضح اکثریت نے کہاکہ نتائج بالکل درست تھے۔