Wednesday, 27 March 2019, 05:12:54 am
آئی ایس پی آر کی قوم کی مسلح افواج کیلئے محبت اور حمایت کی تحسین
March 14, 2019

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے پاکستانی قوم کی اپنی مسلح افواج کیلئے محبت اور حمایت کو سراہا ہے۔اپنے ٹویٹ پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پیارے پاکستانیو!آپ پی ایس ایل فائنل میں فوجی کیپ اور ٹی شرٹ پہننے کی خواہش رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کھیل سیاست سے بالاتر ہے ہمیں یقین ہے کہ آپ کا اور ہمارا تعلق ان چیزوں سے بلند ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ لوگوں سے کہا کہ وہ روشنیوں کے شہر میں کھیل سے لطف اٹھائیں۔