Wednesday, 20 June 2018, 01:11:19 am
روس کا دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کااعتراف
March 15, 2018

 روس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار اور قربانیوں کا اعتراف کیا ہے۔اس اعتراف کا اظہار بدھ کے روز اسلام آباد میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور روسی فیڈریشن کی قومی سلامتی کونسل کے نائب سیکرٹری میخائل Popovکے درمیان ایک ملاقات میں کیا گیا۔فریقین نے دفاعی اور سیکورٹی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی موجودہ صورتحال پر اطمینان ظاہر کیا۔سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے پاکستان اور روس کے درمیان بڑھتے ہوئے عسکری اور تیکنکی تعاون پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے خطے میں امن وسلامتی اور استحکام کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پت بھی زور دیا۔