Wednesday, 26 September 2018, 09:26:25 am
پیپلز پارٹی نے شیری رحمن کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد کر دیا
March 14, 2018

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹر شیری رحمان کو سینیٹ میں پارٹی کی قائد حزب اختلاف نامزد کیا ہے۔ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی دوبارہ تاریخ رقم کرے گی اور شیری رحمان ایوان بالا میں پہلی خاتون قائد حزب اختلاف ہونگی۔