Wednesday, 20 June 2018, 01:14:21 am
پاکستان سپرلیگ:اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو33 رنز سے ہرادیا
March 14, 2018

رات شارجہ میں پاکستان سپرلیگ کے ایک میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کوتینتیس رنز سے ہرادیا۔

اسلام آبادیونائیٹڈ نے مقررہ بیس اوورز میں چاروکٹوں کے نقصان پر185 رنز بنائے۔جواب میں ملتان سلطانز کی پوری ٹیم انیس اعشاریہ ایک اوور میں ایک سوباون رن بناکرآئوٹ ہوگئی۔اسلام آبادیونائیٹڈ کے لیوک رونکی کومیچ کا بہترین کھلاڑی قراردیاگیا انہوں نے چھتیس گیندوں پر اٹھاون رنز بنائے۔اس کامیابی سے اسلام آباد یونائیٹڈ پاکستان سپر لیگ کے پلے آف مرحلے میں پہنچ گئی ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اورلاہورقلندرز کے درمیان میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق بدھ کی رات نوبجے کھیلاجائے گا۔