Wednesday, 26 September 2018, 10:26:00 am
وزیر دفاع کی نئی دہلی میں پاکستانی سفارتکاروں،اہل خانہ کو ہراساں کرنے کی مذمت
March 14, 2018

 وزیر دفاع خرم دستگیر نے نئی دہلی میں پاکستانی سفارتکاروں اور ان کے اہل خانہ کو ہراساں کرنے اور ڈرانے دھمکانے کی سخت مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ سفارتکاروں اور ان کے اہل خانہ کو تحفظ فراہم کرے۔ وفاقی وزیر نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ بھارتی وزارت خارجہ کے ساتھ بار ہا یہ معاملہ اٹھائے جانے کے باوجود ایسے واقعات رونما ہورہے ہیں۔