Wednesday, 20 June 2018, 01:10:03 am
لاہور، رائے ونڈ روڈ پر دھماکے میں7افراد شہید
March 15, 2018

 آج لاہور میں رائے ونڈروڈ پر ایک چوکی پر دھماکے میں سات افراد شہید اور 29زخمی ہوگئے ۔زخمیوں میں نو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ ریسکیو1122کے مطابق شدید زخمیوں کو جناح اور جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا۔زخمیوں میں اے ایس پی رائیونڈ زبیر نذیر بھی شامل ہیں جنہیں طبی امداد فراہم کی جاری ہیں۔آئی جی پنجاب نے صوبے میں ہائی الرٹ کا حکم جاری کرتے ہوئے سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی۔ادھر وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے آئی جی پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کی ہے۔انہوں نے زخمیوں کی بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔