Wednesday, 20 June 2018, 01:14:33 am
برطانیہ کا 23روسی سفارتکاروں کی ملک بدری کا فیصلہ
March 14, 2018

 برطانیہ نے جنوبی انگلینڈ میں سابق روسی ڈبل ایجنٹ پر اعصاب شکن گیس حملے کے جواب میں 23 روسی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس بات کا اعلان  بدھ کے روز لندن میں برطانیہ کی وزیراعظم تھریسامئے نے پارلیمنٹ سے خطاب میں کیا۔انہوں نے کہا کہ خطرے کے شواہد پر برطانیہ روس کے ریاستی اثاثوں کو بھی منجمد کر دے گا اور اس موسم گرما میں فٹبال کے عالمی کپ میں اپنی حاضری میں کمی کر دے گا۔سابق خفیہ اہلکار SERGEI SKRIPAL اور ان کی بیٹی YULIA چار مارچ کو سالسبری شہر میں ایک بینچ پر بے ہوشی کی حالت میں ملے اور اس وقت ہسپتال میں تشویشناک حالت میں ہیں۔وزیراعظم مئے نے کہا کہ ان پر سوویت دور کی فوجی استعمال میں آنے والی اعصاب شکن گیس NOVICHOK سے حملہ کیا گیا تھا۔انہوں نے روس سے وضاحت طلب کی کہ کیا وہ حملے کا ذمہ دار ہے۔ روس نے اپنے ملوث ہونے سے انکار کیا ہے لیکن کوئی وضاحت نہیں دی۔