Wednesday, 26 September 2018, 09:32:22 am
آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا کور ہیڈ کوارٹر بہاولپور کا دورہ
March 14, 2018

 بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے بدھ کے روزکور ہیڈ کوارٹر بہاولپور کا دورہ کیا۔کمانڈر بہاولپورکور نے انہیں فارمیشن کی پیشہ وارانہ تیاریوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔بری فوج کے سربراہ نے دئیے گئے اہداف کے مطابق مشرقی سرحد پر کسی بھی خطرے کا بھرپور جواب دینے کیلئے فورسز کی پیشہ وارانہ تیاریوں کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ غیر روایتی جنگ کے ہمارے عزم سے روایتی خطرات سے نمٹنے سے ہماری توجہ کم نہیں ہوئی بلکہ اس سے ہمارے اعتماد میں اضافہ ہوا اور ہمیں مزید مضبوط بنا دیا ہے۔