Friday, 29 March 2024, 08:14:19 pm
قومی اسمبلی، صوبوں کے درمیان پانی کی تقسیم1991کے آبی معاہدے کے تحت کی جا رہی ہے
March 14, 2018

قومی اسمبلی کوبدھ کو بتایا گیا کہ آبی پالیسی کا اجرا اس ماہ کی 22 تاریخ کو کیا جائے گا۔

 وقفہ سوالات کے دوران آبی وسائل کے وزیرجاوید علی شاہ نے ایوان کو بتایا کہ یہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار آبی پالیسی تشکیل دی گئی ہے جس میں پانی ذخیرہ کرنے اور اس کے تحفظ سمیت تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھاگیا ہے، انہوں نے کہاکہ ایک رہبر کمیٹی آبی پالیسی پرعملدرآمد کی نگرانی کرے گی۔

 جاوید علی شاہ نے کہاکہ مہمند ایجنسی میں اگلے ماہ منڈا ڈیم کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا، جس سے 16 ہزار سات سو ایکڑ اراضی سیراب کرنے سمیت 8 سو میگاواٹ بجلی پیدا کرنے میں مدد ملے گی، انہوں نے کہاکہ اس منصوبے کے لئے فنڈز دستیاب ہیں اور اس کو جلد مکمل کرنے کی کوششیں کی جائے گی۔

ایک توجہ دلاو نوٹس کے جواب میں آبی وسائل کے وزیر جاوید علی شاہ نے کہاکہ صوبوں کے درمیان پانی کی تقسیم 1991 کے معاہدے کے مطابق کی جاتی ہے۔

 انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کاایک صوبے کا پانی کے حصہ دوسرے صوبے کو منتقل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.