Friday, 19 April 2024, 02:03:22 pm
بھارت کےزیرقبضہ جموں وکشمیرمیں انسانیت کے خلاف جرائم کےخاتمےکےبغیرخطےمیں امن واستحکام ناممکن ہے:مسعودخان
February 14, 2021

آزادجموں وکشمیرکے صدرسردارمسعودخان نے زوردیاہے کہ بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم کے خاتمے کے بغیرخطے میں امن واستحکام کا قیام ناممکن ہے۔کراچی میں نویں انٹرنیشنل میری ٹائم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ ہرایک کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیری عوام کے خلاف وحشیانہ مظالم کے خلاف آوازاٹھائے۔انہوں نے عالمی برادری پرزوردیاکہ وہ بھارت کے لاکھوں ہندوئوں کی جموں وکشمیر کے متنازع علاقے میں ناجائزمنتقلی اورآبادکاری روکنے کے لئے آگے آئے۔سردارمسعودخان نے پاک بحریہ کو ایک بارپھرکثیرالقومی مشق ''امن دوہزاراکیس'' کی میزبانی پر مبارکباددی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان امن پریقین رکھتا ہے اوریہ مشق اس کی قیام امن کی کوششوں کا منہ بولتاثبوت ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.