Tuesday, 16 April 2024, 11:35:17 pm
ترک صدرکا پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس سےچوتھا خطاب پاک ترک لازوال دوستی کا مظہر ہے:ڈاکٹرفردوس
February 14, 2020

اطلاعات ونشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے چوتھا خطاب پاک ترک لازوال دوستی کا مظہر ہے ۔انہوں نے آج متعدد ٹویٹس میں کہاکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر پرپاکستان کے موقف کی حمایت کرنے کے باعث پاکستان کے عوام کے دلوں میں ترکی کی قیادت اور ان کے عوام کیلئے خصوصی احترام ہے ۔فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پاکستان اور ترکی کے تعلقات ، مشترکہ عقیدے اور ثقافت کی مضبوط بنیادوں پراستوار ہیں۔انہوں نے اس اعتماد کااظہار کیاکہ ترک صدر کا یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی ، تجارتی اور ثقافتی تعلقات کو نئی بلندیوں پرلے جانے کا باعث بنے گا ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.