Saturday, 29 February 2020, 12:26:07 am
سوشل میڈیا کے ذریعے حساس موادکی اشاعت کوروکنے کی ضرورت ہے،فواد چوہدری
February 14, 2020

فائل فوٹو

سائنس وٹیکنالوجی کے وزیرچودھری فوادحسین نے جمہوری نظام کاتسلسل خوش اسلوبی کیساتھ یقینی بنانے کے لئے سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ کردارکی ضرورت پرزوردیاہے۔

ایک نجی نیوزچینل سے گفتگوکرتے ہوئے انہو ں نے کہاکہ سوشل میڈیاکوآزادی اظہارکیلئے استعمال کرنے کے حوالے سے قواعدوضوابط وضع کئے جانے چاہئیں۔

فوادچودھری نے کہاکہ سوشل میڈیا یوٹیوب اورفیس بک کو خطے کے باہرممالک سے کنٹرول کیاجارہاہے تاہم سوشل میڈیاکے استعمال کے حوالے سے موجودہ نظام میں بہتری لانے کیلئے کام جاری ہے۔

انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا کے ذریعے حساس موادکی اشاعت کوروکنے کی ضرورت ہے۔