Thursday, 28 March 2024, 05:33:46 pm
پاکستان اورترکی کا امت مسلمہ کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے ملکر کام کرنے پراتفاق
February 14, 2020

پاکستان اورترکی نے اسلام کے خلاف نفرت انگیزپراپیگنڈہ سمیت مسلم امہ کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے مل کرکام کرنے پراتفاق کیاہے۔

یہ اتفاق رائے صدرڈاکٹرعارف علوی اوران کے ترک ہم منصب رجب طیب اردوان کے درمیان اسلام آباد میں ایک ملاقات میں ہوا۔

دونوں فریقوں نے قومی مفاد کے اہم امور پرباہمی حمایت جاری رکھنے کابھی اعادہ کیا۔

انہوں نے دوطرفہ تعلقات کومضبوط بنانے اورانہیں موثرتجارتی اوراقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے پرزوردیا۔

دونوں رہنمائوں نے سیاسی، اقتصادی، ثقافتی ،دفاعی اورعوام سے عوام کے رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی دوطرفہ تعلقات کی خصوصی اہمیت کا ذکرکیا۔

صدراردوان کاپاکستان میں پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے ڈاکٹرعارف علوی نے دونوں ملکوں کے درمیان وسیع تراورکثیرجہتی رابطوں پراظہارمسرت کیا۔

انہوں نے صدراردوان کومقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے بارے میں بتایا اوراپنے ہم منصب کامسئلہ کشمیر کے بارے میںان کے اصولی موقف پرشکریہ اداکیا۔

صدرنے افغانستان میں امن مصالحت کے لئے پاکستان کی کوششوں کواجاگرکیا اورزوردیاکہ عالمی برادری کوافغانستان میں جنگ کے بعدتعمیرنومیں اس کی مددکرنی چاہیے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.