Thursday, 25 April 2024, 10:36:24 pm
حکومت مہنگائی کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے، شیخ رشید
February 14, 2020

فائل فوٹو

وزیرریلوے شیخ رشیداحمدنے کہاہے کہ حکومت مہنگائی اورافراط زر میں اضافے کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے اورمتعلقہ مسائل پرجلدقابوپالیاجائے گا۔

ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت کو حزب اختلاف سے کوئی خطرہ نہیں ہے کیونکہ مسلم لیگ نون اورپیپلزپارٹی دونوں جماعتیں جمہوری نظام کی حمایت جاری رکھیں گی۔

ایک سوال کے جواب میں شیخ رشیداحمدنے کہاکہ بدعنوان عناصر کے خلاف احتساب کاعمل تیز کرنے کے لئے نیب قوانین میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔

کراچی سرکلرریلوے اورایم ایل ون منصوبے کے حوالے سے وفاقی وزیرنے کہاکہ حکومت سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق ان منصوبوں کومقررہ مدت میں مکمل کرنے کی پابندہے۔

شیخ رشیداحمدنے کہاکہ کراچی سرکلرریلوے منصوبہ اگرچہ سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے تاہم وفاقی حکومت سرکلرریلوے کی بحالی کے لئے وسیع ترمفادمیں تمام ممکنہ تعاون فراہم کرے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.