Wednesday, 27 March 2019, 06:38:46 am
سندھ حکومت کا زکوٰة کی تقسیم کیلئے بائیو میٹرک نظام متعارف کرانے کا فیصلہ
February 14, 2019

File photo

سندھ حکومت نے مستحق افراد میں زکوٰة کی تقسیم کے لئے بائیومیٹرک نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کا ہے۔

یہ فیصلہ چیف سیکرٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی صدارت میں ایک اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ صوبائی حکومت نے زکوٰة فنڈ سے ایک لاکھ مستحق افراد میں چودہ ،چودہ ہزار روپے تقسیم کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بائیومیٹرک نظام ایجنٹوں کے کردار کے خاتمے اور زکوٰة کی تقسیم میں بدعنوانی کے خاتمے کے لئے ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ بینک اور نادرا زکوٰة کی تقسیم میں شفافیت یقینی بنانے کے لئے مل کر کام کر رہے ہیں۔