Saturday, 20 April 2024, 02:07:57 pm
سید علی گیلانی نےمقبوضہ وادی میں خفیہ دھماکوں کوبھارت کی منظم سازش قراردیدیا
February 14, 2019

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے مقبوضہ وادی میں خفیہ دھماکوں کو بھارت کی منظم سازش قرار دیا ہے۔

 سرینگر میں ایک بیان میں انہوں نے پراسرار دھماکوں میں ضلع کپواڑہ کے علاقے Drugmulla میں پندرہ سالہ لڑکے سہیل احمد کی شہادت کے واقعہ اور ضلع پلوامہ کےعلاقے کا کاپورہ میں درجنوں افراد کے زخمی ہونے پر سخت تشویش اور غصے کا اظہار کیا ہے۔

 ادھر بھارتی فوجیوں نے ضلع بارہمولا کے علاقے رفیع آباد میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کردی ہے۔

بھارت کے آئین کے آرٹیکل پینتیس اے اورتین سوسترکے تحت مقبوضہ کشمیرکی مسلم اکثریتی آبادی کواقلیت میں بدلنے کے مذموم بھارتی عزائم کے خلاف آج مسلسل دوسرے روزبھی مکمل ہڑتال ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.