Tuesday, 25 June 2019, 11:09:37 am
سعودی ولی عہد کے دورہ کے پاکستانی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے،تجزیہ کار
February 14, 2019

ممتاز تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے پاکستان کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

آج رات ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے اس دورے سے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان اقتصادی تعلقات مستحکم ہونگے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سعودی سرمایہ کاروں کے لئے کاروبار کے وسیع مواقع موجود ہیں کیونکہ حکومت ملک کی معاشی صورتحال بہتر بنانے کیلئے انقلابی اقدامات کررہی ہے۔تجزیہ کاروں میں مرزا اختیار بیگ، دوستین جمال دینی، آصف درانی، عتیق میر اور ڈاکٹر ہما بقائی شامل ہیں۔