Wednesday, 27 March 2019, 05:12:41 am
پولیس اورقانون نافذکرنےوالےاداروں کی قربانیوں کےباعث صوبےمیں امن بحال ہوا:ایڈیشنل آئی جی سندھ
February 14, 2019

File Photo 

نئےبھرتی پولیس اہلکاروں کی 103 ویں پاسنگ آوٹ پریڈآج بلدیہ سعید آباد پولیس ٹریننگ سنٹرکراچی میں ہوئی۔

 ایڈیشنل آئی جی سندھ پولیس آفتاب پٹھان اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس کے سترہ سو اہلکار صوبے میں اپنے فرائض انجام دیتےہوئے شہید ہوئے۔

 انہوں نے کہا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کے باعث صوبے خصوصاً کراچی میں امن و امان بحال ہوا۔

اس موقع پر مجموعی طور پر ایک ہزار دوسو تین پولیس اہلکار پاس آوٹ ہوئے۔