Friday, 29 March 2024, 07:49:17 pm
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکی چین پاکستان اقتصادی راہداری کےتحت جاری منصوبوں پرکام تیزکرنےکی ہدایت
February 14, 2019

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نےمتعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ صوبے بھر میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت جاری منصوبوں پر کام تیز کیا جائے ۔

 وہ آج پشاور میں وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔

 وزیراعلیٰ نے کہاکہ قبائلی علاقوں سمیت صوبے کے تمام شہروں میں بنیادی ڈھانچوں کے منصوبے شروع کئے جائیں گے۔

 انہوں نے داسو اور بھاشا ڈیمز کو خیبرپختونخوا کی ترقی کےلئے معاشی ریڑھ کی ہڈی قرار دیا ہے۔

محمود خان نے کہا کہ تربیلا کے گردونواح میں پینے کے صاف پانی کے منصوبے شروع کئے جائیں گے۔

 اجلاس میں گیس اور پن بجلی کے منصوبوں پرعملدرآمد میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے سے بھی اتفاق کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.