Friday, 19 April 2024, 12:39:40 pm

مزید خبریں

 
حکومت معیاری تعلیم کی فراہمی کےلئےٹھوس اقدامات کررہی ہے:وزیرتعلیم خیبرپختونخوا
February 14, 2019

تعلیم کے بارے میں خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کے مشیر ضیا اللہ بنگش نے کہا ہے کہ حکومت صوبے میں معیار ی تعلیم کی فراہمی کے لئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج ضلع اورکزئی قبائل میں مختلف سکولوں کے اپنے دورے میں کیا۔

 ضیا اللہ بنگش نے کہاکہ ضلع اورکزئی میں عملے کی حاضری کی نگرانی کے لئے آزاد نگران یونٹ بھی قائم کئے جائیں گے۔

 انہوں نے قبائلی علاقوں میں امن کی بحالی کےلئےسکیورٹی فورسز کی کوششوں کی تعریف کی۔

 اس موقع پر وزیراعلیٰ کے مشیر نے علاقے میں نئے تعمیر کئے گئے ایک کالج اور تین سکولوں کا افتتاح کیا۔

انہوں نے اورکزئی میں ایک کیڈٹ کالج کے قیام کا بھی اعلان کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.