Wednesday, 27 March 2019, 05:44:41 am
عوام کو زندگی کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،جام کمال
February 14, 2019

بلوچستان کے وزیراعلیٰ جام کمال نے کہا ہے کہ عوام کو زندگی کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

جمعرات کے روز لورالائی میں ڈویژنل افسروں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے نئے ترقیاتی منصوبوں کی منصوبہ بندی سے قبل عوام کے مطالبات کو مدنظر رکھنے کی ہدایت کی۔اس سے قبل متعلقہ محکموں کے سربراہان نے وزیراعلیٰ کو کمشنر کے دفتر میں امن وامان کی صورتحال، تعلیم اور صحت کے شعبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے لورالائی ٹیچنگ ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور ایم ایس نے انہیں ہسپتال کو درپیش مسائل سے تفصیل سے آگاہ کیا۔