Friday, 17 August 2018, 01:59:20 pm
ترکی کے سفیر کی وزیر تعلیم سے ملاقات، تعلیم سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
February 14, 2018

ترکی کے سفیر مصطفیYARDAKUL نے بدھ کے روز اسلام آباد میں تعلیم کے وزیر بلیغ الرحمن سے ملاقات کی۔فریقین نے تعلیم سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا اور تعلیم کے شعبے میں تعاون بڑھانے کا عزم ظاہر کیا۔بلیغ الرحمن نے اس موقع پر کہا کہ ملک میں سکولوں میں تعلیم حاصل نہ کرنے والے بچوں کی تعداد میں واضح کمی آئی ہے اور سکولوں میں بچوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ترک سفیر نے کہا کہ ترکی پاکستانی طلبہ کو وظائف فراہم کرے گا۔