Monday, 20 August 2018, 07:58:11 am
سپریم کورٹ میں ارکان پارلیمنٹ کی نااہلی کی مدت کا تعین کرنے سے متعلق مقدمے کا فیصلہ محفوظ
February 14, 2018

 

 سپریم کورٹ نے آئین کی شق باسٹھ ایک(ایف) کی تشریح سے متعلق کیس پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

 چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے ارکان پارلیمنٹ کی نااہلی کی مدت کا تعین کرنے سے متعلق مقدمے کی سماعت کی۔

 اٹارنی جنرل نے بدھ کے روز  عدالت کے روبرو اپنے دلائل دئیے۔