Friday, 17 August 2018, 01:58:44 pm
ارکان پارلیمنٹ پاکستان اور ترکی کومزید قریب لانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، ایاز
February 14, 2018

 قومی اسمبلی کے سپیکر دسردارایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے ارکان پارلیمنٹ ہم آہنگی کے  فروغ اور دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کے مزید قریب لانے میں اہم کردارادا کرسکتے ہیں۔بدھ کے روز اسلام آباد میں انہوں نے یہ بات جمہوریہ ترکی کے سفیر احسان مصطفی یرداکل سے ملاقات میں کہی ۔اس موقع پر ترک سفیر نے خطے میں امن وخوشحالی کیلئے پاکستان کے کردارکوسراہا۔