Monday, 19 February 2018, 02:28:51 pm
پاک،سعودی مشترکہ بحری مشق کا پہلا مرحلہ ختم
February 14, 2018

پاکستان اور سعودی عرب کی بحریہ کے درمیان مشترکہ سپیشل آپریشن فورسز  بحری مشق افعال ال ساحل کا پہلا مرحلہ بدھ کے روز کراچی میں ختم ہوگیا۔افعال ال ساحل  مشق کا مقصد بحری راستے سے انسانی سمگلنگ ، قزاقی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرنے کی صلاحیت اور طریقہ کار میں مہارت میں اضافہ کرناتھا۔یہ مشق ناموزوں اور روایتی خطرات کے خلاف کارروائیوں میں مطابقت پیداکرنے میں مدد دے گی۔کراچی میں ہونے والی مشقافعال ال ساحل کے علاوہ پاک بحریہ کے میرینز اور سعودی عرب کی شاہی بحریہ کے میرینز کے درمیان DERAال ساحل مشق سعودی عرب میں جاری ہے ۔