Thursday, 22 February 2018, 09:36:01 pm
پاکستان افغانستان میں امن واستحکام کیلئے بھارت کے کردار کو تسلیم نہیں کریگا،دفاعی تجزیہ کار
February 14, 2018

 دفاعی تجزیہ کارریٹائرڈ بریگیڈیئرآفتاب افضل نے وزیرداخلہ کے دورہ امریکہ کو بہت اہم قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ وزیرداخلہ نے امریکی انتظامیہ کو سخت پیغام دیا ہے۔انہوں نے ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے ممالک نے جنوبی ایشیا کے بارے میں ٹرمپ کی نئی پالیسی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن واستحکام کیلئے بھارت کے کسی کردار کو تسلیم نہیں کریگا۔انہوں نے کہا کہ بری فوج کے سربراہ نے بھی واضح کیا ہے کہ دنیا کو اس سلسلے میں پاکستان کے کردار کو تسلیم کرنا چاہیے۔ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کہا کہ وزیرداخلہ نے واضح کیا ہے کہ ہم امداد نہیں بلکہ صرف تجارت چاہتے ہیں پاک امریکہ ڈیموکرٹیک فورم کے صدر ڈاکٹر اشرف طور نے کہا کہ لگتا ہے کہ واشنگٹن کو خطے میں پاکستان کی اہمیت کا اندازہ ہوگیا ہے۔