Saturday, 20 April 2024, 02:52:44 am
پاک تیونس مشترکہ کمیشن کا دوروزہ اجلاس آج شروع ہورہاہے
February 14, 2018

پاکستان اور تیونس کے نویں مشترکہ کمیشن کا دو روزہ اجلاس بدھ کے روز تیونس میں شروع ہورہا ہے۔اجلاس میں دونوں ملکوں کے سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو مزیدفروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا جائیگا۔

وزیرخارجہ خواجہ آصف تیونس کے وزیرخارجہ Khemais Jhinaouiکی دعوت پر اجلاس میں شرکت کریں گے۔توقع ہے کہ مشترکہ کمیشن کے اجلاس کے دوران بنکاری، صنعتی اور زرعی تحقیق، اعلیٰ تعلیم اور چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کے درمیان تعاون کے کئی باہمی معاہدوں پر دستخط کئے جائینگے۔وزیرخارجہ تیونس کے صدر Beji Caid Essebsiاور پارلیمنٹ کے سپیکر محمد Ennaceurسے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.