Monday, 19 February 2018, 02:49:16 pm
پاک چین دوستی مضبوط اقتصادی تعاون میں تبدیل ہوچکی ہے،شہباز شریف
February 14, 2018

لاہور میں چین کے قونصل جنرل لانگ ڈنگ بن نے بدھ کے روز لاہور میں پنجاب کے وزیراعلی محمد شہبازشریف سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔وزیراعلی نے کہا کہ چین پاکستان کا آذمودہ دوست ہے۔شہبازشریف نے کہا کہ پاک چین دوستی مضبوط اقتصادی تعاون میں تبدیل ہوچکی ہے اور ان کے دوطرفہ تعلقات نئی بلندیوں کو چھورہے ہیں۔چینی سفارتکار نے کہا کہ محمد شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب میں ریکارڈ ترقی ہوئی ہے۔