Tuesday, 22 May 2018, 07:07:14 am
لوگوں کومعیاری خوراک کی فراہمی حکومت کی اولین ذمہ دارہے،گورنر سندھ
February 14, 2018

 گورنرسندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ لوگوں کومعیاری خوراک کی فراہمی حکومت کی اولین ذمہ دارہے ۔وہ بدھ کے روز کراچی میں خوراک کے قومی تحفظ اور تحقیق کے وزیرمملکت سید ایاز علی شاہ شیرازی سے گفتگو کررہے تھے۔گورنر سندھ نے کہاکہ وفاقی حکومت کے مالی تعاون سے شروع کئے گئے ترقیاتی منصوبوں سے لوگوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق معیاری خوراک کی فراہمی کے علاوہ کاشت کاروں اور کسانوں کو سہولت ملے گی۔