Thursday, 22 February 2018, 09:34:24 pm
کشمیری عوام کو بھارتی عدلیہ سےانصاف کی توقع نہیں کرنی چاہیے:مشترکہ مزاحمتی قیادت
February 14, 2018

مقبوضہ کشمیر میں سید علی گیلانی میر واعظ عمر فاروق اور محمد یٰسین ملک پر مشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کو بھارتی عدلیہ سے انصاف کی توقع نہیں کرنی چاہیے کیونکہ وہ بھارتی انتظامیہ اور مقننہ سے مختلف نہیں ہے۔مزاحمتی رہنماؤں نے سری نگر سے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی افواج کے ہاتھوں آئے روز شہید ہونے والوں کے ورثا کےلئے انصاف کی کوئی امید نہیں ہے۔

سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یٰسین ملک نے کہاکہ تعصب اور جارحیت پر مبنی سوچ کا حامل بھارتی ذرائع ابلاغ کشمیری عوام کی شہادتوں کے واقعات کی ذمہ دار بھارتی فوج کا دفاع کررہا ہے۔