Friday, 29 March 2024, 02:42:45 pm
کوئٹہ:دہشتگردی کے حملے میں 4سکیورٹی اہلکار شہید
February 14, 2018

کوئٹہ میں بدھ کی صبح دہشت گردی کے حملے میں چار سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔پولیس ذرائع نے ریڈیو پاکستان کے کوئٹہ کے نمائندے کو بتایا کہ شہدا کے جسد خاکی فرنٹیر کور ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دئیے گئے ہیں۔

ادھر بلوچستان کے گورنر محمد خان اچکزئی نے واقعہ کی سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زوردیا کہ وہ ملزموں  کو جلد گرفتار کریں۔ پنجاب کے وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے بھی واقعے کی مذمت کی ہے۔

  دریں اثناء دہشت گردی کے حملے میں شہید ہونے والے سکیورٹی فورسز کے چار اہلکاروں کی نمازجنازہ ایف سی ہیڈ کوارٹر کوئٹہ میں ادا کی گئی۔ بلوچستان کے وزیر اعلی میر عبدالقدوس بزنجو، فرنٹیر کور بلوچستان کے انسپکٹر جنرل ندیم انجم، بلوچستان پولیس کے انسپکٹر جنرل Muzzan Jaa Ansari اور بڑی تعداد میں اعلی حکام نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ قومی اسمبلی میں ارکان نے دہشت گرد حملے کے شہدا کے لئے فاتحہ خوانی کی۔واقعے کی مذمت کرتے ہوئے وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہاکہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتیں۔ بلوچستان کے گورنر محمد خا ن اچکزئی نے واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ملزموں کو جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔پنجاب کے وزیراعلی محمد شہباز شریف نے بھی واقعے کی مذمت کی ہے۔

X

Error
Whoops, looks like something went wrong.