Friday, 17 August 2018, 01:59:18 pm
حکومت نظام صلوٰة کے نفاذ کیلئے معاشرے کی حوصلہ افزائی کی خواہشمند ہے،یوسف
February 14, 2018

نظام صلوٰة کمیٹی کا ایک اجلاس بدھ کے روز اسلام آباد میں ہوا' مذہبی امور کے وزیر سردار محمد یوسف نے صدارت کی۔اجلاس میں نظام صلوٰة کے بارے میں اب تک ہونے والی پیش رفت اور اس پر عملدرآمد کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سردار محمد یوسف نے کہا کہ حکومت نظام صلوٰة کے نفاذ کے لئے معاشرے کی حوصلہ افزائی کی خواہشمند ہے۔اجلاس میں معاشرے میںنظام صلوٰة کے نفاذ کے لئے تجاویز پر غور کیا گیا۔