Thursday, 22 February 2018, 09:40:59 pm
حکومت فاٹا میں شرح خواندگی میں اضافے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے ،جھگڑا
February 14, 2018

 خیبرپختونخوا کے گورنر اقبال ظفرجھگڑا نے کہا ہے کہ حکومت فاٹا میں شرح خواندگی میں اضافے کیلئے  ٹھوس اقدامات کررہی ہے ۔بدھ کو خیبرایجنسی کے علاقے باڑہ میں ایک سکول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قبائلی علاقوں میں یورپی یونین کی مالی معاونت سے سو سے زائد سکول قائم کئے گئے ہیں ۔گورنر نے کہاکہ تعلیم ترک کرنے والے تقریباً دولاکھ بچوں کو تعلیم کے باقاعدہ نظام میں واپس لایاگیا ہے۔