Thursday, 25 April 2024, 02:57:52 pm
بھارت کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کررہاہے:دفاعی تجزیہ کار
February 14, 2018

دفاعی تجزیہ کاروں نے کہاہے کہ بھارت کنٹرول لائن اورورکنگ بائونڈری پر بڑے پیمانے پر جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کررہاہے۔

ریڈیوپاکستان کے خبروں اورحالات حاضرہ کے چینل میں اظہارخیال کرتے ہوئے میجرجنرل ریٹائرڈاعجازاعوان نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات کے مذاکراتی حل سے خطے میں امن واستحکام کے قیام میں مدد ملے

بریگیڈیرریٹائرڈسیدنذیرنے کہاکہ بھارتی میڈیا پاکستان مخالف ایجنڈے پر کام کررہاہے خودبھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے۔

ڈاکٹر زاہد انور خان نے کہاکہ پاکستان اور افغانستان کو دہشتگردی کے باعث کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں زیادہ نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں کابل میں ہونے والی دفاعی سربراہان کانفرنس موجودہ علاقائی صورتحال میں مثبت پیش رفت ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.