Tuesday, 22 May 2018, 07:13:30 am
امریکہ کا اپنے یورپی اتحادی ملکوں پر فوجی بجٹ میں اضافے پر زور
February 14, 2018

 امریکی وزیر دفاع Jim Mattisبدھ کے روز اپنے یورپی اتحادی ملکوں پر زور دیں گے کہ وہ اپنے فوجی بجٹ میں اضافے کے وعدے پر کار بند رہیں کیونکہ امریکہ نے یورپ میں اپنے دفاعی بجٹ میں اضافے کی پیشکش کی ہے۔

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کم فوجی اخراجات کرنے والے اپنے یورپی اتحادیوں کی امداد بند کرنے کی دھمکی کے بعد پہلی مرتبہ نیٹو سے رکن ملکوں نے ایک منصوبہ پیش کیا ہے کہ بتایا جائے کہ وہ کس طرح 2029 تک ہر سال اپنی اقتصادی آمدن کا دو فیصد دفاع پر خرچ کرکے اپنے ہدف تک پہنچ سکتے ہیں۔

 یورپی دفاع بجٹ میں کئی برسوں سے کی جانے والی کمی کے بعد روس کی جانب سے یوکرائن کے علاقے کر یمیا کو روس میں شامل کرنے کے ردعمل میں 28 میں سے 15 یورپی ملکوں نے 2014 میں طے پانے والے نیٹو معاہدے کو پورا کرنے کےلئے اب ایک حکمت عملی وضع کی ہے ان پندرہ ملکوں میں امریکہ شامل نہیں ہے۔