Tuesday, 23 October 2018, 06:41:50 pm
علاقائی اور عالمی امن کیلئے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام ناگزیرہے،صدر
February 14, 2018

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ علاقائی اور عالمی امن کے لئے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام ناگزیر ہے۔انہوں نے یہ بات بدھ کواسلام آباد میں شام کے لئے نامزد سفیر ائیر مارشل ریٹائرڈ راشد کمال اور لیبیا کے لئے نامزد سفیر میجر جنرل ریٹائرڈ ساجد اقبال سے ملاقات میں کہی۔صدر نے امید ظاہر کی کہ لیبیا اور شام میں جلد امن قائم ہوگا اور دونوں ملکوں کے عوام پرامن اور خوشحال زندگی بسر کریں گے۔انہوں نے نامزد سفیروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے متعلقہ ممالک کے ساتھ باہمی تجارتی حجم اور عوامی روابط میں اضافے کے لئے ٹھوس کوششیں کریں۔انہوں نے کہا کہ شام اور لیبیا کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم بنانے کے لئے مختلف شعبوں میں تعاون میں اضافے کی ضرورت ہے۔صدر نے کہا کہ شام کی صورتحال کے بارے میں پاکستان کاموقف بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق ہے انہوں نے شام کی علاقائی سا  لمیت اور خودمختاری کے تحفظ پر زور دیا اور امید ظاہر کی کہ شام کے مسئلے کا سیاسی تصفیہ ہو جائے گا۔