Thursday, 18 April 2024, 09:31:22 am
سرحد پر باڑ لگانے کا کام نئی افغان حکومت کو اعتماد میں لینے کے بعد مکمل کیا جائیگا، وزیرداخلہ
January 14, 2022

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ سرحد پر باڑ لگانے کا کام نئی افغان حکومت کو اعتماد میں لینے کے بعد مکمل کیا جائے گا۔

آج (جمعہ)اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چھبیس سو کلومیٹر کے علاقے پر باڑ لگانے کا کام مکمل ہوچکا ہے جبکہ بقیہ اکیس کلومیٹر کا کام بھی مکمل کیا جائے گا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ موجود ہ حکومت کو مشکل معاشی حالات ورثے میں ملے اور ماضی کے حکمرانوں کی جانب سے قومی خزانہ لوٹنے کے باعث اسے عالمی مالیاتی فنڈ سے رجوع کرنا پڑا۔شیخ رشید احمد نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ آئندہ دنوں میں روپے کی قدر میں ڈالر کے مقابلے میں اضافہ ہوگا۔وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ آئندہ چار ماہ کے دوران بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں جبکہ اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے مارچ میں غیر ملکی شخصیات پاکستان کا دورہ کریں گی۔ملک کی سیاسی صورتحال کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور آئندہ مدت کیلئے دوبارہ منتخب ہو گی۔حزب اختلاف کی جماعتوں کی جانب سے دو الگ مارچ کرنے کے اعلان کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ حزب اختلاف کے پاس ملک کی موجودہ صورتحال کو سمجھنے کیلئے کوئی وژن نہیں ہے کیونکہ انہوں نے مظاہروں کیلئے غلط وقت کا انتخاب کیا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.