Friday, 19 April 2024, 06:31:47 am
پاکستان اور چین کی کاشغر اسلام آباد روٹ پر ائیر کارگوسروس شروع
January 14, 2022

پاکستان اور چین نے چین کے علاقے XINJIANG میں کاشغر کے ہوائی اڈے پر ایک پاکستانی کارگوجہاز کی کامیاب لینڈنگ کے ساتھ کاشغر اسلام آباد روٹ پر فضائی کارگو سروس کا آغاز کر دیا ہے۔

چین کے عالمی ریڈیو کے مطابق 2019ء میں کاشغر کراچی کارگو روٹ کے بعد سے یہ کاشغر کے ہوائی اڈے سے پاکستان کیلئے دوسرا عالمی کارگو روٹ ہے۔شاہراہ ریشم اقتصادی پٹی کاشغرہوائی اڈے کے مرکزی فضائی راستے نے سنکیانگ، جنوبی ایشیا، مغربی ایشیا اور یورپ کیلئے فضائی ٹریفک اور سروس پلیٹ فارم فراہم کرتے ہوئے بین الاقوامی کارگوراستے کھول دیئے ہیں۔بین الاقوامی ٹرانسپورٹ راہداری اور بین الاقوامی ہوابازی مرکز کی تعمیر سنکیانگ خطے کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.