Saturday, 20 April 2024, 09:23:15 am
پاکستان انسانی بحران سے بچنے کیلئے افغان عوام کو مدد کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے، وزیراعظم
January 14, 2022

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جنگ سے تباہ حال ملک میں انسانی بحران سے بچنے کیلئے پاکستان افغان عوام کی تمام ممکنہ مدد کے لئے پرعزم ہے۔

افغانستان کے بارے میں اپیکس کمیٹی کے تیسرے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے لئے اقوام متحدہ کی امداد کی اپیل کا خیر مقدم کرتاہے۔اپیکس کمیٹی نے افغانستان میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر پھر تشویش کا اظہار کیا اور عزم ظاہر کیا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں افغانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔اپیکس کمیٹی نے عالمی برادری اور امدادی اداروں سے پھر اپیل کی کہ وہ اس نازک موڑ پر افغانستان میں معاشی بحران سے بچنے اور قیمتی جانوں کو بچانے کے لئے امداد فراہم کریں۔وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو دوست ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے اور بالخصوص میڈیکل انفارمیشن ٹیکنالوجی' خزانہ اور اکائونٹنگ کے شعبوںمیں تربیت یافتہ افرادی قوت برآمد کرکے افغانستان میں انسانی بحران کے خاتمے کی ہدایت کی۔انہوں نے افغانستان کی بحالی اور ترقی میں مدد کے لئے ریلوے' معدنیات' ادویہ سازی اور ذرائع ابلاغ کے شعبوں میں تعاون میں اضافے کی ہدایت بھی کی۔اس سے پہلے کمیٹی کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پانچ ارب روپے مالیت کی امداد کے بارے میں پیش رفت سے آگاہ کیا گیا جو پچاس ہزار میٹرک ٹن گندم' ہنگامی طبی امداد اورموسم سرما کی پناہ گاہوں سمیت اشیائے خوردونوش پر مشتمل ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.