Thursday, 25 April 2024, 01:50:10 pm
منتخب نمائندے پارلیمنٹ کومضبوط کریں:علی محمد
January 14, 2022

سینٹ میں قائد حزب اختلاف شہزادوسیم نے کہا ہے کہ گزشتہ روز ایوان زیریں سے پارلیمانی روایت کے مطابق مالیاتی ضمنی بل کثرت رائے سے منظور کیا گیا جس سے یہ تاثر ردہوگیا کہ یہ بلڈوز کردیا گیا۔

 وہ آج سینٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی کی جانب سے اٹھائے گئے نکات پر اظہار خیال کررہے  تھے۔

 شہزاد وسیم نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتیں بذات خود تیرہ مرتبہ عالمی مالیاتی فنڈ کے پاس گئیں اور وہ عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتیں۔

 انہوں نے کہا کہ آج عوام کو جو مسائل در پیش ہیں اس کی ذمہ دار گزشتہ حکومتیں ہیں۔

 پارلیمانی امور کے وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ یہ منتخب نمائندوں کی ذمہ داری ہے کہ پارلیمنٹ کے تقدس کو مستحکم اور یقینی بنایا جائے۔

 بعد میں کورم پورا نہ ہونے پر ایوان کا اجلاس پیر کی سہر پہر تین بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.