Thursday, 25 April 2024, 08:48:40 pm

مزید خبریں

 
حریت کانفرنس کی کشمیریوں کے قتل عام کے واقعات میں اضافے کی شدید مذمت
January 14, 2022

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ نے مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے کشمیریوں کے قتل عام کے واقعات میں اضافے کی شدیدمذمت کی ہے۔

مسرت عالم بٹ نے نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ اپنا ناقابل تنسیخ حق ، حق خودارادیت مانگنے والے بے گناہ کشمیریوں کا وحشیانہ قتل بین الاقوامی قوانین، انسانی حقوق کے چارٹراوربھارتی رہنمائوں کی طرف سے عالمی برادری کے ساتھ کئے گئے وعدوں کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔ ادھرکل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء پروفیسر عبدالغنی بٹ نے کشمیر کے دیرینہ تنازعے کے حل کیلئے نتیجہ خیز اور بامعنی مذاکرات پر زور دیا ہے۔انہوں نے سوپور میں ایک تعزیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر جنوبی ایشیا ء کے خطے میں امن کو ایک موقع دیاجاناچاہیے ۔تاہم انہوں نے کہاکہ کشمیر جیسے تنازعات کی موجودگی میں ایسا ممکن نہیں ہے کیونکہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان خوشگوار تعلقات میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔دوسری جانب کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فسطائی نریندر مودی کے دور حکومت میں بھارت بھر میں بڑے پیمانے پر مذہبی منافرت پر مبنی جرائم ہو رہے ہیں اور ملک کی اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کو ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں بڑھتے ہوئے تشدد کا سامنا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.