Thursday, 27 January 2022, 05:15:23 am
حکومت صحافیوں کوترجیحی بنیادوں پر صحت کارڈز کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے، وزیراطلاعات
January 14, 2022

وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ حکومت صحافیوں کوترجیحی بنیادوں پر صحت کارڈز کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے۔

وہ آج (جمعہ)اسلام آباد میں سپریم کورٹ کی پریس ایسوسی ایشن کے ایک وفد سے باتیں کررہے تھے۔ وفاقی وزیر نے ایسوسی ایشن کے نئے منتخب عہدیدروں کو مبارکباد دی۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ عدالتی کارروائی کی منصفانہ اور درست رپورٹنگ عدلیہ کے وقار اور لوگوں کے بنیادی حقوق یقینی بنانے کے لئے ناگزیر ہے انہوںنے کہا کہ عدالتی رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کو ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ میں اپنا کردار اداکرنا چاہیے۔عدالتی رپورٹرز کی تربیت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کا نمائندہ صحافتی اداروں کے ساتھ مشاورت سے اس حوالے سے حکمت عملی تیار کرے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.