Friday, 29 March 2024, 01:34:42 pm
موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ کے شعبے کی درجہ بندی میں بہتری پر اسے مستحکم قرار دے دیا
January 14, 2021

معاشی درجہ بندی کے عالمی ادارے موڈیز نے پاکستان کے بینکاری کے شعبے کے لئے اپنی درجہ بندی بہتر بناتے ہوئے اسے مستحکم قرار دیا ہے۔

موڈیز کی انوسٹرز سروس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اصلاحات کے جاری عمل اور موثر پالیسی کے نفاذ کے باعث حکومتی مالیاتی اشاریے مستحکم ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کے بینکاری نظام کی مستحکم حالت ' بنکوں کی طرف سے پائیدار فنڈنگ اور سرمائے میں تبدیل کئے جانے والے اثاثوں کی دستیابی کا مظہر ہے۔رپورٹ کے مطابق جمع کرائی جانے والی رقوم اور سرمائے میں تبدیل کیے جانے والے اثاثے بھی مستحکم رہے جبکہ بحران کی صورتحال میں حکومت سے تعاون کا امکان بہت زیادہ ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.