Sunday, 26 January 2020, 05:57:56 am
سینیٹ کوبتایا گیا کہ ملک بھر میں سرکاری یونیورسٹیوں کے ذیلی کیمپس قائم کئے جا رہے ہیں
January 14, 2020

منگل کے روز سینیٹ کو بتایا گیا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے محصولات میں گزشتہ سولہ ماہ میں پچیس ارب 80 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

وزیر مواصلات مراد سعید نے وقفہ سوالات کے دوران ایوان کو بتایا کہ اس رقم میں گیارہ ارب نوے کروڑ روپے کی وصولیاں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے موٹرویز پر ٹول ٹیکس میں اضافہ نہیں کیا۔

تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت کے وزیر شفقت محمود نے ایوان کو بتایا کہ سرکاری شعبے کی یونیورسٹیوں کے ملک بھر میں ذیلی کیمپس قائم کئے جا رہے ہیں جن میں بلوچستان میں چھ کیمپس شامل ہیں۔

ایوان نے آج نیا پاکستان ہاؤسنگ اور ترقیاتی اتھارٹی بل 2019ء کی منظوری دی۔

یہ بل وزیر پارلیمانی امور اعظم خان سواتی نے پیش کیا تھا۔

ایوان کا اجلاس اب جمعہ کو دن ساڑھے دس بجے پھر ہو گا۔