Saturday, 29 February 2020, 12:25:37 am
شدیدبرفباری اورمٹی کےتودے گرنےسےشاہراہ قراقرم پرمختلف مقامات پر گاڑیاں پھنس گئیں
January 14, 2020

 ہزارہ ڈویژن میں شدید برفباری ، بارش اور مٹی کے تودے گرنے کے باعث ضلع ایبٹ آباد سے مانسہرہ،بٹ گرام اور کوہستان میں شاہراہ قراقرم پر مختلف مقامات پر گاڑیاں پھنس گئیں ہیں۔

 تین روز کے دوران ناران میں تین فٹ، شوگراں میں ساڑھے تین فٹ، نتھیا گلی اور ٹھنڈ یانی میں تین فٹ اور چھتر پلین میں ایک فٹ برفباری ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے شدید برفباری اور بارش کے باعث سوات، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد  مری ،گلیات ،نیلم ، باغ، حویلی، راولا کوٹ، ہنزہ اور سکردو کے اضلاع میں سڑکیں بند ہونے کا انتباہ جاری کیاہے۔

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں اور برفباری کے باعث کشمیر، گلگت بلتستان ، مالاکنڈ اور ہزارہ کے اضلاع میں برفانی اور مٹی کے تودےگرنے کا خدشہ ہے۔